اپریزمنٹ ایسٹ کوڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں 55ارب 80کروڑروپے کی کمی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2018-19کے دوران 55ارب 80کروڑروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی کمی کے ساتھ 4کھرب57ارب 22کروڑ70لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 5کھرب 13ارب2کروڑ70لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے رواں مالی سالجولائی 2018تاجون2019کے دروران کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 1 کھرب 76 ارب 58کروڑ70لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں2کھرب7ارب63کروڑ20لاکھ،انکم ٹیکس کی مدمیں71ارب48کروڑ60لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 1 ارب 52کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جون 2019کے دوران 5ارب 18کروڑ80لاکھ روپے کمی کے ساتھ 16 ارب 32 کروڑ60لاکھ کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 21ارب51کروڑ40لاکھ روپے کے ڈیوٹی ٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے جون 2019کے دوران مجموعی طورپر40ارب22کروڑروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں16ارب32کروڑ60لاکھ،سیلزٹیکس کی مد میں 17ارب74کروڑ60لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب96کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں18کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے۔
MCC East Revenue Target FY 2018-19