اپریزمنٹ ایسٹ کوریونیوٹارگٹ کی وصولی میں ناکامی کاسامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے اپریل 2018 کے دوران 6ارب 38 کروڑ روپے کی کمی کے ساتھ13ارب 72 کروڑ20 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کومئی2018 کے لئے20ارب10 کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے مئی 2018میں مجموعی طور پر39 ارب78کروڑ30 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں13 ارب 72کروڑ 20 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں18ارب 98 کروڑ50لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 6 ارب 91 کروڑ40 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں16کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ جولائی 2017 تامئی 2018کے دوران مجموعی طور پر4 کھرب2ارب 13 کروڑ 90لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب47ارب18کروڑ60لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میںایک کھرب 87 ارب64 کروڑ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 65ارب 91کروڑ80لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میںایک ارب19کروڑ50لاکھ روپے وصول کئے۔