اپریزمنٹ ایسٹ نے اکتوبر 2018میں کسٹمزڈیوٹی مدمیں 33کروڑ کم وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے چوتھے ماہ اکتوبر2018 میں33کروڑ70لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 15ارب 59کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو مالی سال 2018-19کے چوتھے ماہ اکتوبر2018کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں15ارب 26کروڑ20لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 41ارب 18کروڑ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں15ارب 59کروڑ90لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 19ارب40کروڑ60لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں6ارب2کروڑ50لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 15کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے 4ماہ جولائی اوراکتوبر 2018کے دوران مجموعی طورپر ایک کھرب53ارب92کروڑ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 58ارب50کروڑ60لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں 69ارب70کروڑ80لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 25ارب19کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں50کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے