اپریزمنٹ ایسٹ کو جنوری2020میں ڈیوٹی وٹیکسز کی وصولی میں ناکامی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20سات ماہ(جولائی 2019تاجنوری 2020) کے دوران34 ارب 6 کروڑ30لاکھ روپے کمی کے ساتھ 93ارب25کروڑروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی 2019تاجنوری2020کے لئے ایک کھرب27ارب31کروڑ30لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی سات ماہ جولائی2019تاجنوری2020میں مجموعی طورپر 2 کھرب68ارب4کروڑ70لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں93ارب25کروڑ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب33ارب55کروڑ 70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں40ارب 22کروڑ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب 49کروڑروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جنوری2020 کے دوران 4 ارب16کروڑ 60لاکھ روپے کمی کے ساتھ14 ارب 85کروڑ مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کوجنوری2020 کے لئے 19ارب1 کروڑ60 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے جنوری2020 میں مجموعی طور پر42 ارب52کروڑ90 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں14 ارب 85کروڑ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں21 ارب 39 کروڑ70لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 6 ارب 9 کروڑ20لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں19کروڑ روپے وصول کئے۔
MCC East Shortfall in Revenue Target in January 2020