اپریزمنٹ ایسٹ نے نومبر 2018میں کسٹمزڈیوٹی مدمیں 36کروڑ کم وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے پانچوے ماہ نومبر2018 میں36کروڑ روپے کی کمی کے ساتھ 14ارب 3کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو مالی سال 2018-19کے پانچوے ماہ نومبر2018کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں14ارب 39کروڑ20لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 36ارب 82کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں14ارب 3کروڑ20لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 16ارب37کروڑ80لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں6ارب23کروڑ10لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 18کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے 5ماہ جولائی اورنومبر 2018کے دوران مجموعی طورپر ایک کھرب90ارب74کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 72ارب53کروڑ80لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں 86ارب8کروڑ60لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 31ارب42کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں69کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے