Revenue Collection

گوادرکلکٹریٹ نے پہلی ششماہی میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ہدف سے دوارب روپے زائد وصول کئے

گودار(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گودارنے مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی ہدف سے دوارب سے زائد کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گودارنے مالی سال 2018-19کے پہلے چھ ماہ جولائی 2018تادسمبر2018کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں دوارب 5کروڑ70لاکھ اضافے کے ساتھ 6ارب46کروڑ50لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرکے زیرتبصرہ مدت کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں4ارب40کروڑ80لاکھ روپے کاہدف دیاگیاتھاجبکہ گودارکلکٹریٹ نے گزشتہ مالی سال 2017-18کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 80فیصدزائد کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرنے زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں مجموعی طوپر 10ارب24کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے جبکہ کلکٹریٹ کو ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں6ارب97کروڑ90لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات میں یہ بھی کہاگیاہے ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی میں 30کروڑروپے مختلف اشیاءکی نیلامی کے باعث وصول کئے۔جبکہ کلکٹریٹ نے چھ ماہ کے دوران 53کروڑمالیت کا12لاکھ لیٹرایرانی ڈیزل، شراب، گٹکا،چھالیہ ،کپڑااورٹائرضبط کئے علاوہ ازیں مختلف کارروائیوںمیں 22غیرقانونی پیٹرول پمپ بھی مسماراوراس کے یونٹ ضبط کئے۔

 

 

 

MCC Gwadar Revenue Target July to Dec 2018-19

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button