Anti-Smuggling

کراچی ایئروپوٹ ،پارسل کے ذریعے کی جانے والی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزایئرپورٹ کلکٹریٹ نے پارسل کے ذریعے کی جانے والی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرایئرپورٹ عرفان الرحمن کو اطلاع موصول ہوئی کہ پارسل کے زریعے منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی جس پر کلکٹرعرفان الرحمن نے ایڈیشنل کلکٹر ائرپورٹ فرح فاروق اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ انعام اللہ کو خصوصی ٹاسک مختص کیاگیاتاکہ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کی جاسکے تاہم ایڈیشنل کلکٹر اورڈپٹی کلکٹرنے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کوناکام بنایا۔ذرائع کے مطابق کلکٹرکے احکامات کی روشنی میں روشنی میں ایڈیشنل کلکٹر فرح فاروق اور ڈپٹی کلکٹر انعام اللہ نے کراچی میں قائم تمام انٹرنیشنل میل دفاتر میں تعینات کسٹمز کے عملے کو بیرون ملک سے آنے والے تمام پوسٹل پارسلز کی سخت نگرانی اورجانچ پڑتال کے ساتھ بیرون ملک سے آنے والے ٹرانزٹ پارسلز پر خصوصی طور پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں گئیںاور کسٹمز افسران کو متحرک رکھنے کے لئے خود بھی تمام میل دفاتر کے اچانک دورے کئے جس کے نتیجہ میں برطانیہ سے جرمنی کے لئے بھیجے جانے والے ٹرانزٹ پارسل جس کی ڈیکلیریشن کپڑے اور آرائشی فریم تھی اس پارسل کو اس کے روٹ کی بنیاد پر روک کر جب اس پارسل کو کھولا گیا تو پارسل میں سگریٹ کے73 اسٹک پیک برآمد ہوئے جس کی فوری اطلاع ایڈیشنل کلکٹر فرح فاروق اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام اللہ وزیر کو دی گئی جنہوں نے میل آفس پہنچ کر نارکوٹکس ٹیسٹ کٹس کے ذریعہ ان سگریٹ کو چیک کیا تو ان سگریٹس میں (مارجیونا) منشیات پائی گئی بعد ازاں ان سگریٹس کو کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لے کر ان تمام 73 سگریٹس اسٹکس سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی170گرام (مارجیونا) منشیات برآمد کر کے کسٹم اورنارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے جس میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران بیرون ملک سے آنے والے تمام ٹرانزٹ پارسلز کے ریکارڈ اور ان کی ترسیل کی تفصیلات چیک کی جارہی ہیں تاکہ اس مذموم کاروبار میں ملوث افراد کا پتہ چلایا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button