پورٹ قاسم کلکٹریٹ ڈیوٹی و ٹیکسز کا ہدف وصول کرنے میں کامیاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2020-21کے نویں مہینے مارچ 2021ءکے دوران 4 ارب 90 کروڑ 81 لاکھ 13 ہزار روپے اضافے کے ساتھ23 ارب 73کروڑ61 لاکھ 13 ہزار روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم کو18 ارب82 کروڑ80 لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مارچ 2021 میں مجموعی طورپر76 ارب40کروڑ14 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں23ارب 73 کروڑ 61 لاکھ 13 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میں46 ارب 46کروڑ5 لاکھ48 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب83کروڑ55 لاکھ 16 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 36کروڑ78 لاکھ 37 ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے جولائی2020 تا مارچ 2021کے دوران مجموعی طورپر 5 کھرب 12 ارب13کروڑ13لاکھ85 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک کھرب 53 ارب 38 کروڑ52 لاکھ8 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میں 3 کھرب 13 ارب74کروڑ70 لاکھ 44 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 40 ارب 98 کروڑ87 لاکھ41 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 4 ارب 1 کروڑ3 لاکھ 93 ہزار روپے وصول کئے۔