پورٹ قاسم نے مالی سال 2020-21کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں2کھرب سے زائد وصول کئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم نے مالی سال2020-21کے دوران 9 ارب 42 کروڑ 29لاکھ46ہزار اضافے کے ساتھ 2 کھرب15ارب60کروڑ29لاکھ46ہزار روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم کو2 کھرب6ارب17کروڑ 80لاکھ روپے کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم نے زیرتبصرہ مدت کے دوران مجموعی طورپر7 کھرب29 ارب 3 کروڑ80 لاکھ 34 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں2 کھرب15ارب 60 کروڑ 29 لاکھ 46ہزارروپے، سیلزٹیکس کی مدمیں4کھرب50 ارب 31 کروڑ 46 لاکھ 60 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 57 ارب 59 کروڑ 87 لاکھ 54 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں5ارب 52 کروڑ 16لاکھ74 ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم مالی سال 2020-21 آخری ماہ جون2021 کے دوران 4 ارب 7کروڑ 1 لاکھ 41 ہزار روپے اضافے کے ساتھ21 ارب 69 کروڑ 1 لاکھ 41 ہزارروپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم کو17 ارب 62 کروڑ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم نے جون2021 میں مجموعی طورپر 77 ارب 7 کروڑ 34 لاکھ 76 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 21 ارب 69 کروڑ 1 لاکھ 41 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مدمیں 49 ارب 2کروڑ 67لاکھ 94 ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مد میں 5ارب 81 کروڑ 1 لاکھ 93 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں54 کروڑ63لاکھ 48ہزار روپے وصول کئے۔