پورٹ قاسم نے ا ہداف سے زائدکے محصولات وصول کئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم مالی سال 2021-22کے چوتھے ماہ اکتوبر2021 کے دوران دوارب 39کروڑ36 لاکھ60ہزار روپے اضافے کے ساتھ24ارب72کروڑ43لاکھ49ہزار روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن قاسم کو22ارب33کروڑ6لاکھ 60ہزارروپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم نے اکتوبر 2021 میں مجموعی طورپر88 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ 77 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 24ارب 72 کروڑ 43لاکھ49ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں57ارب 50کروڑ 2لاکھ 61 ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب73کروڑ76لاکھ10ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں49 کروڑ 67 لاکھ56 ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم نے جولائی2021 تااکتوبر2021کے دوران مجموعی طورپر3 کھرب55 ارب 56کروڑ 77 لاکھ43ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 31کروڑ70لاکھ97ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں2 کھرب28ارب 75کروڑ59لاکھ32ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 24 ارب 58 کروڑ 97 لاکھ97ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں1ارب90کروڑ 49لاکھ 17ہزارروپے وصول کئے۔