پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے پہلی ششماہی میں ہدف سے 31 ارب سے زائد کی کسٹم ڈیوٹی وصول کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2021-22ءکی پہلی ششماہی (جولائی 2021 تا دسمبر 2021ئ) کے دوران 31 ارب 35 کروڑ 51 لاکھ اضافے کے ساتھ ایک کھرب 56 ارب 23 کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ایک کھرب 24 ارب 88 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2021-22ءکی پہلی ششماہی (جولائی 2021 تا دسمبر 2021ئ) کے دوران ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور پر 5 کھرب 48 ارب 94 کروڑ 69 لاکھ 51 ہزار روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں ایک کھرب 56 ارب 23 کروڑ 61 لاکھ، سیلز ٹیکس کی مدمیں 3 کھرب 50 ارب 90 کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار روپے‘انکم ٹیکس کی مد میں 39 ارب 10 کروڑ 70 لاکھ 16 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ 39 لاکھ 10 ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال دسمبر 2021ءمیں 3 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ 82 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 27 ارب 15 کروڑ 5 لاکھ 82 ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 23 ارب 27 کروڑ 55 لاکھ روپے کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے دسمبر 2021ءکے دوران مجموعی طور پر 95 ارب 9 کروڑ ایک لاکھ 34 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 27 ارب 15 کروڑ 5 لاکھ 82 ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں60 ارب 49 کروڑ 75 لاکھ 77 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 7 ارب 4 کروڑ 55 لاکھ 60 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 39 کروڑ 64 لاکھ 14 ہزارروپے وصول کئے تھے۔