پورٹ قاسم کلکٹریٹ ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی میں ناکامی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے رواں مالی کے دسویں ماہ اپریل2020 کے دوران 5 ارب55کروڑ90لاکھ11ہزارروپے کمی کے ساتھ15 ارب 26 کروڑ9 لاکھ 89ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کو زیرتبصرہ مدت کے دوران20ارب82کروڑروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے دسویں ماہ اپریل2020 میں مجموعی طورپر 51 ارب 90 کروڑ50لاکھ59ہزار روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں15ارب26کروڑ9لاکھ 89ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 31ارب25کروڑ88لاکھ 56ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں5ارب 15 کروڑ 97 لاکھ50ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں22کروڑ54لاکھ64ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے دس ماہ جولائی 2019تااپریل2020 کے دوران مجموعی طورپر5کھرب45 ارب 68 کروڑ12لاکھ18ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 69 ارب 21 کروڑ 28لاکھ65ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں3 کھرب21ارب44کروڑ27لاکھ 52ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں50ارب 61 کروڑ92لاکھ 1ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں4ارب40کروڑ64لاکھ روپے وصول کئے تھے۔