پورٹ قاسم کلکٹریٹ : کسٹمزڈیوٹی کے ہدف کی وصولی میں 5ارب سے زائد کی کمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے رواں مالی کے آخری ماہ جون2020 کے دوران 5 ارب64کروڑ58لاکھ9ہزارروپے کمی کے ساتھ14 ارب81 کروڑ84 لاکھ 91ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کو زیرتبصرہ مدت کے دوران20ارب46کروڑ43لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے آخری ماہ جون2020 میں مجموعی طورپر 48 ارب 10 کروڑ2لاکھ54ہزار روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں14ارب81کروڑ84لاکھ 91ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 28ارب26کروڑ30لاکھ 62ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں4ارب 45 کروڑ21 لاکھ71ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں46کروڑ65لاکھ30ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20 جولائی 2019تاجون2020 کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں مجموعی طورپر45ارب90کروڑ65لاکھ65ہزارروپے کی کمی کے ساتھ 1کھرب97ارب30لاکھ35ہزارروپے وصول کئے جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو زیرتبصرہ مالی سال کے دوران 2کھرب42ارب90کروڑ96لاکھ روپے کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے دوران مجموعی طورپر6کھرب34ارب95کروڑ72لاکھ72ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 97 ارب 30لاکھ35ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں3 کھرب73ارب48کروڑ22لاکھ 81ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں59ارب 38 کروڑ52لاکھ 63ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں5ارب8کروڑ66لاکھ 93ہزارروپے وصول کئے تھے۔