Revenue Collection

پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے ڈیوٹی وٹیکسز کی مد53ارب روپے زائد وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال2019-20کے پانچوں ماہ نومبر 2019 کے دوران 3ارب37کروڑ49لاکھ90ہزارروپے کمی کے ساتھ17ارب18کروڑ10ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کو زیرتبصرہ مدت کے دوران20ارب55کروڑ50لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے پانچوں ماہ نومبر2019 میں مجموعی طورپر 53 ارب 97 کروڑ71لاکھ73ہزار روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 17ارب18کروڑ10ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 30ارب86کروڑ79لاکھ 20ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں5ارب 27 کروڑ 48 لاکھ28ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں65کروڑ44لاکھ15ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2018-19کے پانچ ماہ جولائی تانومبر2019 کے دوران مجموعی طورپر دوکھرب71 ارب 38 کروڑ41لاکھ52ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 85ارب8کروڑ25لاکھ40ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب58ارب53کروڑ8لاکھ 17ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں25ارب 8 کروڑ9ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں2ارب69کروڑ7لاکھ 87ہزارروپے وصول کئے تھے۔

 

 

MCC Port Qasim fail to receive Revenue Target for the month of November 2019

Revenue Collection

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button