ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے پہلی ششماہی میں3کھرب سے زائدمالیت کے محصولات وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 20119-20کی پہلی ششماہی (جولائی تادسمبر2019)کے دوران21ارب13کروڑ82لاکھ84ہزاراضافے کے ساتھ3کھرب28ارب30کروڑ32لاکھ84ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 3 کھرب 7 ارب 16 کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 20119-20کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2019) کے دوران ایک کھرب3ارب35کروڑ67لاکھ71ہزارمالیت کی کسٹمزڈیوٹی،ایک کھرب91ارب38کروڑ43لاکھ72ہزارمالیت کے سیلزٹیکس، 30 ارب 34 کروڑ 29 لاکھ 86ہزارمالیت کا انکم ٹیکس اور3ارب21کروڑ91لاکھ55ہزارمالیت کی فیڈرل ایکسائزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 20119-20 کے چھٹے ماہ دسمبر2019 کے دوران54کروڑ18لاکھ69ہزارکمی کے ساتھ 32 ارب 85 کروڑ 35 لاکھ54ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم کو زیرتبصرہ مدت کے دوران57ارب46کروڑ10لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 20119-20کے چھٹے ماہ دسمبر2019 دوران 18ارب27کروڑ42لاکھ31ہزارمالیت کی کسٹمزڈیوٹی، 32 ارب 85 کروڑ 35 لاکھ 54ہزارمالیت کے سیلزٹیکس، 5 ارب 26کروڑ 29لاکھ77ہزارمالیت کا انکم ٹیکس اور52کروڑ83لاکھ68ہزارمالیت کی فیڈرل ایکسائزڈیوٹی وصول کی.