Revenue Collection
پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے44ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2018-19کے پہلے ماہ جولائی 2018میں مجموعی طورپر 44ارب 40کروڑ46لاکھ 23 ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ جولائی 2017کے دوران36ارب 19کروڑ66لاکھ32ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں8ارب 50کروڑ79لاکھ 91ہزارروپے کم ہیں۔دستاویزات کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے مالی سال 2018-19کے پہلے ماہ جولائی 2018کے ووران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 13ارب 57کروڑ84لاکھ64ہزار روپے ،سیلز ٹیکس کی مدمیں25ارب 27کروڑ16لاکھ58 ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 5ارب 53کروڑ36لاکھ47ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 32کروڑ8لاکھ54ہزارروپے وصول کئے۔