ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے جولائی 2017میں9ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ جولائی میں 9ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ جولائی میں مجموعی طورپر 36ارب 19کروڑ66لاکھ 40ہزاروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 9ارب 84کروڑ90لاکھ 10ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں21ارب 37کروڑ51لاکھ 80ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 4ارب 63کروڑ 83 لاکھ 90 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 27کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے گذشتہ مالی سال 2016-17کے پہلے ماہ جولائی 2016 میں مجموعی طورپر 27ارب 22کروڑ11لاکھ 70ہزارروپے وصول کئے تھے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 7ارب 70کروڑ34لاکھ80ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 15 ارب 50 کروڑ 86 لاکھ10ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب76کروڑ99لاکھ 10ہزاروپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں23کروڑ91لاکھ 70ہزارروپے وصول کئے تھے۔