پریونٹیوکلکٹریٹ نے جون2020کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مد7ارب سے زائد وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے جون 2020 کے دوران دو ارب روپے سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے جون 2020میں مجموعی طورپر7ارب1کروڑ92لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں2 ارب72کروڑ43لاکھ40ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 4ارب17کروڑ13لاکھ40ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 12کروڑ 35 لاکھ20ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںصفر روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال2019-20کے10 ماہ جولائی2019 تاجون2020 میں مجموعی طورپرایک کھرب38 کروڑ 5لاکھ 70ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں35ارب30کروڑ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں62ارب 86کروڑ87لاکھ10ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میںایک ارب 68کروڑ 69 لاکھ90ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں52کروڑ48لاکھ60ہزار روپے وصول کئے۔