Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے اکتوبر2019کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مد9ارب زائد وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال2019-20کے ماہ اکتوبر2019 کے دوران4ارب8کروڑ7لاکھ60ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے اکتوبر2019میں مجموعی طورپر9ارب98کروڑ32لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں4ارب8کروڑ7لاکھ60ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 5ارب70کروڑ90لاکھ30ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 16 کروڑ 80 لاکھ80ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں2کروڑ53لاکھ40ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال2019-20کے چارماہ جولائی تااکتوبر میں مجموعی طورپر43ارب52کروڑ4لاکھ 20ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں15ارب72کروڑ87لاکھ80ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 26ارب80کروڑ64لاکھ30ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 66 کروڑ 37 لاکھ20ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں32کروڑ14لاکھ90ہزار روپے وصول کئے۔

 

 

 

 

 

 

MCC Preventive Collect Revenue in October 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button