پریونٹیوکلکٹریٹ نے فروری2020کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مد10ارب سے زائد وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال2019-20کے آٹھویں ماہ فروری2020 کے دوران3ارب4کروڑ79لاکھ70ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے فروری 2020میں مجموعی طورپر10ارب46کروڑ99لاکھ60ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں3ارب4کروڑ79لاکھ90ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 7ارب27کروڑ6لاکھ70ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 12 کروڑ 52 لاکھ80ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں2کروڑ52لاکھ80ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال2019-20کے آٹھ ماہ جولائی2019 تافروری2020 میں مجموعی طورپر79 ارب99 کروڑ 3 لاکھ 60ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں28ارب30کروڑ23لاکھ20ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 49ارب94کروڑ56لاکھ80ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میںایک ارب 21کروڑ 75 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں52کروڑ48لاکھ60ہزار روپے وصول کئے۔