Revenue Collection
پریونٹیوکلکٹریٹ نے جولائی2020کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مد9ارب سے زائد وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال2020-21کے پیلے ماہ جولائی2020 کے دوران2ارب95کروڑ2لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے جولائی 2020میں مجموعی طورپر9ارب68کروڑ28لاکھ80ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں2ارب95کروڑ2لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 6ارب6کروڑ72لاکھ50ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 19 کروڑ 14 لاکھ90ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں47کروڑ39لاکھ40ہزار روپے وصول کئے۔