پریونٹیوکلکٹریٹ نے مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی میں77ارب روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی(جولائی 2018تادسمبر2018) کے دوران مجموعی طورپر 77ارب11کروڑ75لاکھ 11ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں35ارب98کروڑ39لاکھ روپے ،سیلز ٹیکس کی مدمیں33ارب24کروڑ2لاکھ 60ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں6ارب93کروڑ72لاکھ90ہزارروپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں94کروڑ92لاکھ60ہزارروپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے دسمبر2018کے دوران مجموعی طورپر 12ارب85کروڑ58لاکھ20ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں6ارب64کروڑ80ہزارروپے ،سیلز ٹیکس کی مدمیں4ارب81کروڑ26لاکھ 30ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں1ارب21کروڑ1لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں5کروڑ5لاکھروپے وصول کئے
MCC Preventive Revenue Collection till Dec 2018