پریونٹیوکلکٹریٹ نے 13ارب سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے اپریل2018 میں 13ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2017-18کے اپریل2018 میں مجموعی طورپر 13ارب82کروڑ91لاکھ 10ہزارر وپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 3ارب89کروڑ40لاکھ90ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں8ارب 61کروڑ1لاکھ50ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 1ارب 11کروڑ 1 لاکھ 20 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 21کروڑ47لاکھ40ہزار روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال 2017-18دس ماہ جولائی2017 تااپریل2018کے دوران مجموعی طورپر ایک کھرب30ارب74کروڑ8لاکھ40ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 40ارب 9کروڑ70لاکھ50ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 78ارب 5 کروڑ 80 لاکھ20ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں11ارب2کروڑ33لاکھ50ہزار روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب56کروڑ24لاکھ30ہزار روپے وصول کئے ۔