Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے اپریل2019میں17ارب سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے فروری2019 میں 17ارب سے زائد مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسز وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2018-19کے دسویں ماہ اپریل2019 میں مجموعی طورپر 17ارب69کروڑ45لاکھ 60ہزارر وپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 6ارب19کروڑ80لاکھ70ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں9ارب 88کروڑ88لاکھ70ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیںایک ارب 32کروڑ46 لاکھ 70 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 22کروڑ34لاکھ 60ہزارروپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال 2018-19دسویں ماہ جولائی2018 تااپریل 2019 کے دوران مجموعی طورپرایک کھرب 37ارب40کروڑ28لاکھ20ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 58ارب 75کروڑ86لاکھ30ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 64ارب 90 کروڑ 19 لاکھ30ہزاررروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں11ارب 85کروڑ85لاکھ30ہزار روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب57کروڑ11لاکھ50ہزار روپے وصول کئے

 

 

 

 

 

MCC Preventive Revenue Target April 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button