Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے مقررہ ہدف سے ایک ارب سے زائد کا ریونیو حاصل کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمزپریونٹیوکلکٹریٹ نے مالی سال 2017-18 کے دوران محصولات کی وصولیوں کے مقررہ ہدف سے 16.65فیصد کے اضافے سے ایک کھرب 60ارب 4 کروڑ96 لاکھ90ہزار روپے مالیت کی ریکارڈوصولیاں کیںجبکہ کلکٹریٹ کوایک کھرب 58ارب 86کروڑ85لاکھ 90ہزارروپے کا ریونیو وصول کرنے ہدف دیا گیا تھا، اس طرح کسٹمزپریونٹیوکلکٹریٹ نے مقررہ ریونیو ہدف سے 1 ارب18 کروڑ11 لاکھ10ہزار روپے کی زائد وصولیاں کیں، کسٹمزپریونٹیوکلکٹریٹ کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق زیرتبصرہ مالی سال کے دوران کلکٹریٹ کی جانب سے کسٹمزڈیوٹی کی مد میں23.66 فیصد اضافے سے51 ارب6کروڑ6لاکھ50ہزار روپے کی وصولیاں کیںجبکہ پریونٹیوکلکٹریٹ کو زیرتبصرہ مددکے دوران 50ارب 65کروڑ80لاکھ روپے کا ہدف دیا گیاتھا اس طرح کلکٹریٹ نے مقررہ ہدف سے40 کروڑ20 لاکھ روپے زائد رہیں، کلکٹریٹ کی جانب سے سیلزٹیکس کی مد میں16.15 فیصد کے اضافے سے93 ارب61 کروڑ92 لاکھ70ہزار روپے کی وصولیاں کی گئیں جومقررہ سیلزٹیکس ہدف سے2ارب26کروڑ روپے زائد رہی ہیں، کسٹمزپریونٹیو کلکٹریٹ نے موثرحکمت عملی اوربہتر نگرانی کے نظام کی بدولت جون2018 کے دوران کسٹم ڈیوٹی کی وصولیوں کے مقررہ ہدف سے12.41 فیصد اضافے کے ساتھ 5ارب 18کروڑ59لاکھ 90ہزارروپے کی کامیاب انداز میں وصولیاں کیں جومقررہ ہدف سے64 کروڑ40 لاکھ روپے زائد رہی ہیں، کسٹمزپریونٹیوکلکٹریٹ کے ماتحت اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن(اے ایس او) نے2016-17 کی نسبت مالی سال2017-18 کے دوران ممنوعہ اشیاکے خلاف کارروائی میں 63فیصد زائد منشیات، الکحل، بیئر، سگریٹ، گٹکا، ڈیزل، موبائل فون، چھالیہ اور دیگر ممنوعہ اشیاضبط کیں اوراس مدت میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی جانب سے ضبط کردہ اشیائ کی قیمت 162 فیصد اضافے سے ایک ارب51کروڑ40 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی جس میں موبائل فون، ٹیبلٹ، چھالیہ، سگریٹ، گٹکاودیگرمتفرق اشیاءشامل ہیں، زیرتبصرہ مالی سال کے دوران پریونٹیوکلکٹریٹ کی انسداد اسمگلنگ سمیت دیگرمختلف نوعیت کی کارروائیوں میں8572.51کلوگرام ہیروئن/چرس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی جبکہ گزشتہ سال68.62کلوگرام ہیروئن/چرس پکڑی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button