Revenue Collection
پریونٹیوکلکٹریٹ نے ڈیوٹی وٹیکسز کی مد7ارب زائد وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال2019-20کے پہلے ماہ جولائی 2019 کے دوران3ارب7کروڑ92لاکھ60ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ پریونٹیوکلکٹریٹ نے گذشتہ مالی سال کی زیرتبصرہ مدت کے دوران 5ارب55کروڑ75لاکھ80ہزار روپے وصول کئے تھے تاہم پریونٹیوکلکٹریٹ نے گذشتہ سال کے مقابلے میں 2 ارب47کروڑ82لاکھ90ہزار روپے کم وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2019-20کے پہلے ماہ جولائی میں مجموعی طورپر 9 ارب 59 کروڑ58لاکھ70ہزار روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 3ارب7کروڑ92لاکھ60ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 6ارب37کروڑ63لاکھ40ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 14 کروڑ 2 لاکھ70ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں11کروڑ59لاکھ80ہزار روپے وصول کئے۔
MCC Preventive Revenue Target July 2019