Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے مالی سال2016-17میں41ارب سے زائد کی کسٹمز ڈیوٹی وصول کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال 2016-17کے دوران41ارب 29کروڑ24لاکھ90ہزار مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصولی کی جس میں36لاکھ70ہزارروپے مالیت کے ریفنڈدیئے۔دستاوایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ نے مالی سال 2016-17کے دوران مجموعی طورپر ایک کھرب 36ارب 6کروڑ18لاکھ 10ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 41ارب 29کروڑ23لاکھ 90ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں79ارب 44کروڑ23لاکھ 70ہزارروپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 12ارب41کروڑ89لاکھ 10ہزارروپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں5 2رب90کروڑ 80لاکھ 30ہزارروپے وصول کئے۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے جون 2017میں5ارب 36کروڑ78لاکھ30ہزار مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصولی کی ۔دستاوایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ نے جون 2017میں مجموعی طورپر12ارب 50کروڑ6لاکھ60ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 5ارب 36کروڑ78لاکھ 30ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں5ارب 92کروڑ93لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں96کروڑ92لاکھ 90ہزارروپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں23کروڑ 42لاکھ 50ہزارروپے وصول کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button