پریونٹیوکلکٹریٹ نے اگست 2017میں12ارب سے زائد ما لیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے مالی سال 2017-18کے دوسرے ماہ اگست2017 میں 3ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2017-18کے دوسرے ماہ اگست 2017 میں مجموعی طورپر 12ارب 35کروڑ60لاکھ ر وپے مالیت کے ڈیوٹی و ٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 3ارب 14کروڑ86لاکھ10ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں7ارب 84کروڑ12لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 1ارب 11کروڑ 45 لاکھ20ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 25کروڑ16لاکھ60ہزار روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال 2017-18کے دوماہ جولائی تااگست 2107کے دوران مجموعی طورپر 23ارب55کروڑ30لاکھ20ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 5ارب 92کروڑ28لاکھ30ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 14ارب 69 کروڑ 40 لاکھ70ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں2ارب29کروڑ48لاکھ30ہزار روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں64کروڑ12لاکھ 90ہزارروپے وصول کئے تھے۔