اپریزمنٹ ویسٹ کومارچ2020میں ڈیوٹی وٹیکسز کا ہدف وصولی کرنے ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20جولائی 2019تامارچ 2020 کے دوران48 ارب5 کروڑ40لاکھ روپے کمی کے ساتھ73ارب24کروڑ40لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو جولائی 2019تا،مارچ2020کے لئے ایک کھرب 21 ارب 29 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی9 ماہ جولائی 2019 تامارچ2020میں مجموعی طورپر 1کھرب75ارب30کروڑ60لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں73 ارب 24 کروڑ 40 لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں76ارب98کروڑ 70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں24ارب 73کروڑ50لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں34کروڑ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مارچ2020 کے دوران 5 ارب75کروڑ روپے کمی کے ساتھ9 ارب 65کروڑ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کومارچ2020 کے لئے 15ارب40 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے مارچ2020 میں مجموعی طور پر18 ارب89کروڑ90لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں9 ارب 65کروڑ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں7 ارب 14 کروڑ20لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 2 ارب 7 کروڑ10لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں3کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔