Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ نے30ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ مالی سال 2020-21کے آٹھویں مہینے فروری 2021ءکے دوران 6 ارب 26کروڑ 18 لاکھ 10 ہزار روپے اضافے کے ساتھ11 ارب86 کروڑ98لاکھ 10 ہزار روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو5 ارب60 کروڑ80 لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے فروری2021 میں مجموعی طورپر30 ارب 43کروڑ 55 لاکھ80 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں11ارب 86 کروڑ 98 لاکھ10ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مد میں14ارب 13کروڑ18 لاکھ70ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں3ارب76کروڑ73لاکھ30ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 66 کروڑ65لاکھ 70 ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جولائی2020 تا فروری2021کے دوران مجموعی طورپر2 کھرب7 ارب4کروڑ32 لاکھ80ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 78ارب 19 کروڑ 5 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مد میںایک کھرب 1 ارب 66کروڑ11لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 25 ارب 61 کروڑ 86 لاکھ 70 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میںایک ارب 57کروڑ 30لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button