اپریزمنٹ ویسٹ نے28ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ مالی سال 2020-21کے ساتویں ماہ جنوری2021 کے دوران دو ارب 43کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار روپے اضافے کے ساتھ10 ارب63کروڑ98لاکھ90ہزارروپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو7ارب20کروڑ30لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جنوری2021 میں مجموعی طورپر28 ارب 84 کروڑ 43 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 10ارب 63 کروڑ 98لاکھ90ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں14ارب 6کروڑ70لاکھ20ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب28کروڑ63لاکھ70ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 30 کروڑ 86لاکھ 30ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جولائی2020 تاجنوری2021کے دوران مجموعی طورپرایک کھرب76 ارب 59 کروڑ 35 لاکھ40ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 66ارب 31 کروڑ48لاکھ50ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں87ارب 52کروڑ38لاکھ40ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 21 ارب 85 کروڑ 1 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں90 کروڑ 47لاکھ 50ہزارروپے وصول کئے۔