اپریزمنٹ ویسٹ ، رواںمالی سال کی پہلی سہ ماہی میں محصولات کے اہداف سے زائد کی وصولی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال2020-21کی پہلی سہ ماہی جولائی تاستمبر2020 کے دوران 4ارب 60کروڑ37لاکھ 10ہزارروپے اضافے کے ساتھ 25ارب 40 کروڑ 47 لاکھ10ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 20ارب80کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2020-21کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طورپر 68 ارب 73 کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 25ارب 40 کروڑ 47 لاکھ10ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں34ارب 91کروڑ79لاکھ80ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں8ارب27کروڑ83لاکھ80ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 13 کروڑ 54لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2020-21کے تیسرے ماہ ستمبر2020 کے دوران 3ارب 43کروڑ33لاکھ 20ہزارروپے اضافے کے ساتھ 12ارب 4 کروڑ 93 لاکھ20ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو ستمبر2020 کےلئے 8ارب61کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے ستمبر2020 میں مجموعی طورپر 29 ارب 94 کروڑ 88 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 12ارب 4 کروڑ 93 لاکھ20ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں14ارب 42کروڑ58لاکھ 70ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب38کروڑ81لاکھ90ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 8 کروڑ 54لاکھ 90ہزارروپے وصول کئے۔