اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2020-21کے دوران کسٹمزڈیوٹی کے ہدف 33ارب روپے زائدوصول کئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ نے مالی سال2020-21کے دوران 33 ارب 78 کروڑ 25لاکھ70ہزار اضافے کے ساتھ ایک کھرب36ارب23کروڑ95لاکھ70ہزار روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ کو ایک کھرب2ارب45کروڑ 70لاکھ روپے کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ نے زیرتبصرہ مدت کے دوران مجموعی طورپر3 کھرب39 ارب 79 کروڑ71 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب36 ارب 23 کروڑ 95 لاکھ 70ہزارروپے، سیلزٹیکس کی مدمیں1کھرب58 ارب 77 کروڑ 11 لاکھ 50 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 39 ارب 99 کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں4ارب 79 کروڑ 51لاکھ40 ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ مالی سال 2020-21 آخری ماہ جون2021 کے دوران 2 ارب 64کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار روپے اضافے کے ساتھ21 ارب 17 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزارروپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ کو18 ارب 53 کروڑ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ نے جون2021 میں مجموعی طورپر 39 ارب 4 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 21 ارب 17 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مدمیں 13 ارب 59کروڑ 34لاکھ 90 ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 49 کروڑ 73 لاکھ 80 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں77 کروڑ82لاکھ 30ہزار روپے وصول کئے۔