اپریزمنٹ ویسٹ جنوری2020میں ڈیوٹی وٹیکسز کی وصولی میں ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20سات ماہ(جولائی 2019تاجنوری 2020) کے دوران36 ارب 30 کروڑ40لاکھ روپے کمی کے ساتھ 57ارب41کروڑروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو جولائی 2019تاجنوری2020کے لئے 93ارب71کروڑ40لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی سات ماہ جولائی2019تاجنوری2020میں مجموعی طورپر ایک کھرب38ارب36کروڑ70لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں57ارب41کروڑ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں60ارب67کروڑ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں20ارب 3کروڑ 30لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں25کروڑر40لاکھ وپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جنوری2020 کے دوران 6 ارب60کروڑ 80لاکھ روپے کمی کے ساتھ7 ارب 38کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کوجنوری2020 کے لئے 13ارب99 کروڑ70 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے جنوری2020 میں مجموعی طور پر21 ارب24کروڑ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں7 ارب 38کروڑ90لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں10 ارب 51 کروڑ80لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 28 کروڑ60لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں4کروڑ 70لاکھ روپے وصول کئے۔