اپریزمنٹ ویسٹ کومحصولات کے ہدف کی وصولی میں39ارب سے زائدکی کمی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے نے مالی سال2019-20کی پہلی ششماہی(جولائی 2019تادستمبر2019) کے دوران 29 ارب 69 کروڑ90لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 50ارب2کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو جولائی تادستمبر2019کے لئے 79ارب71کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی چھ ماہ جولائی2019تادستمبر2019میں مجموعی طور پر ایک کھرب17ارب12کروڑ70لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں50ارب2کروڑ10لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 50 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں16ارب 74کروڑ60لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں20کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے دستمبر 2019 کے دوران 3 ارب 81کروڑ 20لاکھ روپے کمی کے ساتھ12 ارب 6کروڑ 30 لاکھ مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کودستمبر 2019 کے لئے15ارب87 کروڑ60 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے دستمبر 2019 میں مجموعی طور پر23ارب 28کروڑ70 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں12 ارب 6کروڑ 30 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں8 ارب 42کروڑ30لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 2 ارب 76 کروڑ50 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں3 کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے۔
MCC West receive Revenue Target in FY 20019-20