اپریزمنٹ ویسٹ ریونیوٹارگٹ سے زائدکسٹمزڈیوٹی وصول کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مارچ2018 کے دوران40کروڑ 70لاکھ روپے اضافے کے ساتھ13ارب 28کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کومارچ2018 کے لئے 12ارب 87 کروڑ 40لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے مارچ 2018 میں مجموعی طور پر26ارب 81کروڑ40لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں13ارب 28کروڑ 10 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں9 ارب 83 کروڑ70لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 58 کروڑ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں11 کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کے نو ماہ جولائی 2017 تامارچ2018کے دوران مجموعی طور پر2 کھرب8ارب 88 کروڑ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں94ارب4 کروڑ 70 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں81 ارب 91کروڑ20لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 32ارب 8کروڑ 10 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں84 کروڑ روپے وصول کئے۔