Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ کوڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں 36ارب روپے کی کمی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال کے گیارہ ماہ جولائی 2018تامئی 2019کے دوران 36ارب 68کروڑ30لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی کمی کے ساتھ 2کھرب45ارب94کروڑ10لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران2کھرب 82ارب62کروڑ40لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ جولائی 2018تامئی2019کے دروران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں1کھرب14ارب88کروڑ40لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں93ارب43کروڑ40لاکھ،انکم ٹیکس کی مدمیں36ارب74کروڑ50لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں87کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مئی 2019کے دوران 6ارب 27کروڑروپے کمی کے ساتھ8ارب50کروڑ40لاکھ کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران14ارب77کروڑ40لاکھ روپے کے ڈیوٹی ٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے مئی 2019کے دوران مجموعی طورپر19ارب75کروڑ80لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں8ارب50کروڑ40لاکھ،سیلزٹیکس کی مدمیں7ارب98کروڑ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب23کروڑ20لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں4کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے۔

 

 

 

 

MCC West Revenue Target May 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button