Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ کوکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں12ارب روپے سے زائد کا خسارہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19ابتدئی 9ماہ (جولائی 2018تامارچ2019) کے دوران12 ارب 72کروڑروپے کمی کے ساتھ 97ارب86کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو جولائی 2018تامارچ2019کے لئے ایک کھرب 10ارب58کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال2018-19کے ابتدائی 9 ماہ جولائی2018تامارچ2019 میں مجموعی طورپر2 کھرب6ارب7کروڑ40لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں97رب86کروڑ90لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں77ارب4کروڑ40لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں30ارب 36کروڑ10لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں79کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مارچ 2019 کے دوران 2 ارب51کروڑ 70لاکھ روپے کمی کے ساتھ14 ارب 71کروڑ50لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کومارچ 2019 کے لئے 17ارب23کروڑ20 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مارچ 2019 میں مجموعی طور پر24 ارب67کروڑ10 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں14 ارب71کروڑ50لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں7 ارب 16کروڑ80لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 2 ارب 72 کروڑ50 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں6کروڑ 40لاکھ روپے وصول کئے۔

 

 

 

MCC West Revenue Target over Rs. 12 billion Shortage in July 2018 to March 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button