اپریزمنٹ ویسٹ نے اکتوبر2015میں20ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر،)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے اکتوبر2015کے دوران70کروڑ80لاکھ اضافے کے ساتھ6ارب83کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو اکتوبر2015کے لئے6ارب73کروڑ70لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے اکتوبر2015میںمجموعی طورپر20ارب96کروڑ90لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں6ارب83کروڑ80لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں10ارب 4کروڑ10لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 3ارب 94کروڑ50لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 14کروڑ50لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2015-16کے ابتدائی چارماہ جولائی 2015تااکتوبر2015کے دوران18کروڑ روپے80 لاکھ کی کمی کے ساتھ 27ارب 24کروڑ10لاکھ روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ زیرتبصرہ مدت کے دوران اپریزمنٹ ویسٹ کو 30ارب12کروڑ40لاکھ روپے کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2015-16کے ابتدائی چارماہ جولائی تااکتوبر2015کے دوران مجموعی طورپر80ارب 75کروڑ70لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں27ارب 24کروڑ10لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں38ارب 73کروڑ10لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں14ارب 8کروڑ90لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 69کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے۔