Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ،انفورسمنٹ یونٹ یارو کا کریک ڈائون،بھاری مقدارمیں اسمگل اشیاءضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کلکٹریٹ انفورسمنٹ یونٹ کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کے دوران 9کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کو اطلاعات موصول ہوئیںکہ اسمگلروں کی جانب سے اسمگل شدہ اشیاءکی اسمگلنگ کی کوشش کی جاری ہے جس پر کلکٹرسمیع الحق کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ آفتاب اللہ شاہ کو اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کے احکامات جاری کئے گئے ،ایڈیشنل کلکٹرآفتاب اللہ شاہ نے اسسٹنٹ کلکٹریارو،سپرنٹنڈنٹ شہزاداختراوردیگراہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے باڈرسے آنے والی گاڑیوں کی سخت نگرانی شرو ع کی اورنگرانی کے دوران بارڈرسے آنے والی گاڑیوں سے بھاری مقدارمیں لیپ ٹاپ، موبائلز فون اور گھڑیاں دس ویلرز ٹرک کے خفیہ خانوں سے برآمدہوئیںجس کی مالیت 9کروڑسے زائد بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button