Valuation Rulings
کیمیکل کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”کیمیکل“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”کیمیکل“کی رولنگ نمبر 1352/2019 جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق درآمدکی جانے والی گلیسرین کی درآمدی ویلیو0.725ڈالر فی کلوگرام،چائنااورانڈیاسے درآمدکئے جانے والے کلورینیٹڈ پیرافین ویکس کی درآمدی ویلیو0.65ڈالر فی کلوگرام،چائنا اورانڈیاسے درآمدکئے جانے والے کلورینیٹڈ پیرافین ویکس (لیکویڈ)تمام گریڈکی درآمدی ویلیو0.90ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک 1ڈالر فی کلوگرام،چائنا ،فارایسٹ اورمڈل ایسٹ سے درآمدکئے جانے والے کیلشیم کاربائیڈکی درآمدی ویلیو0.75ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔
Valuation Ruling Glycerin, Chlorinated Paraffin Wax