اپریزمنٹ ویسٹ کونومبر 2018کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی وصولی میں ناکامی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے نومبر2018 میں69ایک ارب 33کروڑ80لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 9ارب 79کروڑ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو مالی سال 2018-19کے پانچوے ماہ نومبر2018کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں11ارب 12کروڑ80لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 22ارب 44کروڑ20لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں9ارب 79کروڑ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 8ارب98کروڑ30لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب56کروڑ60لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 10کروڑ30لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19کے 5ماہ جولائی تانومبر2018کے دوران مجموعی طورپر ایک کھرب11ارب58کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 51ارب3کروڑ10لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں 43ارب62کروڑ30لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 17ارب45کروڑ50لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں47کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے