Anti-Smuggling

گوادرکلکٹریٹ نے چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی ،ملزم گرفتار

گوادر(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرنے کامیاب کارروائی کے دوران چھالیہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرگوادریعقوب ماکوکوخفیہ اطلاع ملی کہ چھالیہ کی بڑی مقدارکراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پرکلکٹرگوادرنے ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے کھرکھراچیک پوسٹ پر تعینات افسران نے گاڑیوںکی سخت نگرانی شروع کردی تاہم ایک مزدا ٹرک کوروک کراس کی تلاشی لی گئی تواس میں 7ہزارکلوگرام چھالیہ اورانڈین گٹکے کے چارلاکھ پاﺅچ موجودتھے جس کی مالیت ایک کروڑ10لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔تاہم گوادرکلکٹریٹ نے چھالیہ قبضے میںلیتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے تحیققات کاآغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button