Revenue Collection
ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے پہلی سہ ماہی میں ریونیو ہدف حاصل کرنے میں کامیاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر2017)کے دوران 5ارب 22کروڑاضافے کے ساتھ ایک کھرب14ارب 21کروڑ10لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ محمدبن قاسم کو مالی سال 2017-18کے ابتدائی تین ماہ کے لئے ایک کھرب8ارب99کروڑ10لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ محمدبن قاسم نے پہلی سہ ماہی میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 33ارب51کروڑ،سیلز ٹیکس کی مدمیں66ارب56کروڑ50لاکھ،انکم ٹیکس کی مدمیں13ارب13کروڑ60لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 1ارب10لاکھ روپے وصول کئے۔