اپریزمنٹ ایسٹ کوریونیوٹارگٹ کی وصولی میں ناکامی کاسامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے فروری 2018 کے دوران 3ارب 32 کروڑکی کمی کے ساتھ12ارب 16 کروڑ50 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کوفروری2018 کے لئے15ارب 40 کروڑ50 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے فروری 2018میں مجموعی طور پر32 ارب 61کروڑ80 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں12 ارب 16کروڑ 50 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں15ارب 31 کروڑ20لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 11 کروڑ10 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں3 کروڑ روپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے رواں مالی سال کے آٹھ ماہ جولائی 2017 تافروری 2018کے دوران مجموعی طور پر2 کھرب87ارب 87 کروڑ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب6ارب58کروڑ40لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میںایک کھرب 33 ارب7 کروڑ 80 لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 47ارب 37 کروڑ 10لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں83کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔