Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے فروری2019میں12ارب سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے فروری2019 میں 12ارب سے زائد مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسز وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2018-19کے آٹھویں ماہ فروری2019 میں مجموعی طورپر 12ارب41کروڑ52لاکھ 50ہزارر وپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 4ارب53کروڑ14لاکھ10ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں6ارب 50کروڑ87لاکھ20ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیںایک ارب 14کروڑ91 لاکھ 10 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 22کروڑ60لاکھ 10ہزارروپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال 2018-19آٹھویں ماہ جولائی2018 تافروری 2019 کے دوران مجموعی طورپرایک کھرب 2ارب78کروڑ2لاکھ50ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 45ارب 27کروڑ47لاکھ70ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 46ارب 97 کروڑ 88 لاکھ20ہزاررروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں9ارب 21کروڑ90لاکھ50ہزار روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب30کروڑ76لاکھ10ہزار روپے وصول کئے

 

 

 

MCC Preventive Revenue Target Feb 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button