ایئرپورٹ کلکٹریٹ نے محصولات کی مدمیں 96کروڑسے زائد کی اضافی وصولی کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے مالی سال 201-20کے آخری ماہ جون 2020 کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مختص کردہ ایک ارب 69کروڑ30لاکھ 2ہزارروپے کے مقابلہ میں96کروڑ50لاکھ روپے اضافی حاصل کرکے مجموعی طور پر2ارب 65کروڑ80لاکھ 20ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جو کہ مختص کردہ ٹارگٹ سے57 فیصدزیادہ ہے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے مالی سال2019-20کے دوران مجموعی طورپر51ارب40کروڑروپے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جو کہ گذشتہ مالی سال2018-19کے مقابلے میں 44ارب80کروڑروپے سے23فیصدزائد ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ موجودہ وبائی مرض کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن اور بین الاقوامی فضائی آپریشن کی معطلی کے باوجود مقررہ ہدف سے زیادہ محصولات کی وصولی کو افسران اور عملے کی انتھک محنت سے ممکن بنایا جاسکا کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ عرفان الرحمن خان نے افسران اور عملہ کو اعلی کارکردگی پر شاباشی دی اور مستقبل میں اسی طرح کی کاکردگی کے تسلسل کو برقرا رکھنے کی ہدایات دی ھیں