پورٹ قاسم نے اکتوبرمیں51ارب روپے سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم مالی سال 2020-21کے چوتھے ماہ اکتوبر2020 کے دوران 30کروڑ5لاکھ75ہزار روپے اضافے کے ساتھ15 ارب86کروڑ78لاکھ82ہزارروپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو15ارب66کروڑ73لاکھ8ہزارروپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے اکتوبرمیں2020 میں مجموعی طورپر 51 ارب 85 کروڑ 10 لاکھ 56 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 15ارب 86 کروڑ 78 لاکھ82ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں31ارب 42کروڑ58لاکھ71ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں4ارب6کروڑ47لاکھ36ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 49 کروڑ 25لاکھ 68ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے جولائی تااکتوبر2020کے دوران مجموعی طورپردو کھرب 2 ارب 93 کروڑ 91 لاکھ 26 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 59ارب 60 کروڑ 49 لاکھ11ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیںایک کھرب25ارب 41کروڑ89لاکھ73ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں16ارب26کروڑ56لاکھ50ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میںایک ارب 64 کروڑ 95لاکھ 94ہزارروپے وصول کئے۔