اپریزمنٹ ایسٹ نے فروری 2021 ءمیں ریونیو وصولی کا ہدف پورا کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ مالی سال 2020-21کے آٹھویں مہینے فروری 2021ءکے دوران 4 ارب 27کروڑ 80 لاکھ 10 ہزار روپے اضافے کے ساتھ17 ارب30 کروڑ 10 ہزار روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو12 ارب72 کروڑ50 لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے فروری2021 میں مجموعی طورپر49 ارب 51کروڑ 16 لاکھ90 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں17ارب 30 لاکھ 10 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میں26ارب 3کروڑ16 لاکھ90ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں6ارب2کروڑ50 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 45کروڑ69لاکھ 40 ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جولائی2020 تا فروری2021کے دوران مجموعی طورپر 3 کھرب67 ارب24کروڑ32 لاکھ50ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک کھرب 29ارب 49 کروڑ 94 لاکھ 90 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میںایک کھرب 88 ارب 87کروڑ90 لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 45 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ 10 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں تین ارب 23 کروڑ 91لاکھ 60 ہزار روپے وصول کئے۔