پورٹ قاسم ،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے محصولات کے ہدف سے19ارب زائد کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال2021-22کی پہلی سہ ماہی جولائی تاستمبر2021کے دوران 19ارب 70کروڑ37لاکھ 37ہزارروپے اضافے کے ساتھ 75ارب 59کروڑ 27 لاکھ70ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کورواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے 55ارب88کروڑ90لاکھ10ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2021-22کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طورپر2 کھرب 67 ارب 10 کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 75ارب 59 کروڑ 27 لاکھ47ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیںایک کھرب71ارب 25کروڑ56لاکھ71ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں18ارب85کروڑ21لاکھ87ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میںایک ارب 40 کروڑ 81لاکھ 61ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال2021-22کے تیسرے ماہ ستمبر2021 کے دوران 7 ارب 73کروڑ45لاکھ 17ہزارروپے اضافے کے ساتھ 26ارب 36کروڑ 41 لاکھ87ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو ستمبر2021 کےلئے 18ارب62کروڑ96لاکھ 70ہزارروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے ستمبر2021 میں مجموعی طورپر 92 ارب 77 کروڑ 25 لاکھ 51 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 26ارب 36 کروڑ 41 لاکھ87ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں59ارب 30کروڑ7لاکھ84ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں6ارب68کروڑ61لاکھ16ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 42 کروڑ 14لاکھ 64ہزارروپے وصول کئے۔